انسانی ہمدردی کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت کھلی دہشتگردی ہے،ڈاکٹر افتخار نقوی

26 دسمبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے باوجود بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت اور  نوجوانوں کی شہادت کھلی دہشتگردی ہے،بھارت کیخلاف پوری قوم متحدہے،اور انکے کے ناپاک عزائم سے بھی ہم باخبر ہیں،وقت آگیا ہے کہ وطن دشمنوں کو پوری طاقت کیساتھ جواب دیا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخارحسین نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایل اوسی پر جارحیت اور مودی کے یار ملک میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں،قوم متحد ہو کر وطن دشمنوں کیخلاف میدان عمل میں نکلیں،ہم اپنی جان مال اولاد قربان کردینگے لیکن کسی کو مادر وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے،انہوں نے کہا کہ وطن کادفاعی عین شرعی فریضہ ہے،دنیا کی کوئی بھی طاقت اس شہید پرور قوم کو زیر نہیں کر سکتی،پاکستان ہمارے آباو اجداد نے بے مثال قربانیاں دے کر بنایا تھا اور اسے بچانے کے لئے بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree