امریکی صدرکے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا لاہور میں احتجاج

07 دسمبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا جمعہ کو امریکہ کیخلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان،بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی اعلان کیخلاف مجلس وحدت مسلمین نے شہر کے مختلف علاقوں میں پرامن احتجاج کیااور ٹرمپ کے فیصلے کو امن دشمنی قراردیتے ہوئے واپس لینے کامطالبہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کرشن نگر،امامیہ کالونی، ٹھوکر نیازبیگ،جعفریہ کالونی ، شادمان اورشاہدرہ میں مساجد کے باہر ہونیوالے احتجاج سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماﺅں نے خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ مسلمانوں کی دشمنی میں بہت آگے نکل چکا،اب اس کی واپسی کا وقت آن پہنچا ہے، اقوام عالم امریکہ کی بدمعاشی کا نوٹس لیں ۔ دریں اثناءمظاہرین سے خطاب میں علامہ حسن ہمدانی سمیت دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ مسلمان متحد ہوکرامریکہ کو شکست دیں، اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلمان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صرف زبانی مذمت کی بجائے اقوام عالم سے رجوع کرکے بددماغ اورجنوبی ٹرمپ کے اس معتصبانہ فیصلے کو واپس لینے کیلئے دباﺅ ڈالاجائے۔ مقررین نے کہا کہ یہ فیصلہ واپس ہونے تک مجلس وحدت مسلمین پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree