وحدت نیوز(لاہور) حکومت پنجاب کے پاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر سید ناصر عباس شیرازی کی فوری رہائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ،اگر پنجاب حکومت نے ملت تشیع کے خلاف تعصب پر مبنی کاروائیاں ختم نہ کیں تو ملت جعفریہ کا ہر فرد گھروں سے کفن پہن کر نکل پڑے گا ان خیالات کا اظہارصوبائی سیکرٹری عزاداری کونسل رانا ماجد علی نے وحدت ہاؤس پنجاب میں اربعین کے انعقاد کے بعد انتظامی کارکنوں سے ملاقات میں کارکنوں کی شب و روز محنت اور بہترین انتظامات پر فخراج تحسین کیا اور کہا کہ اربعین سیدالشہداء کے عالمی سطح پر تاریخ بشریت کے سب سے بڑے اجتماع نے مکتب تشیع کی حقانیت کا علم بلند کر کے سر فخر سے بلند کردیا ہے۔