علامہ مبارک موسوی کا دورہ دینہ، ایم ڈبلیوایم ضلع جہلم کے اجلاس میں شرکت

23 اکتوبر 2017

وحدت نیوز( دینہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی کا وفدکے ہمراہ دینہ کا دورہ، تنظیمی وسیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی نے دینہ کا دورہ کیااس موقع پرصوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن رضا کاظمی ، کوآرڈینیٹر مرکزی سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ  اور صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی مولانا نیازبخاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، صوبائی رہنماوں نے ایم ڈبلیوایم ضلع جہلم کے اجلاس میں بھی شرکت کی ، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم ضلع جہلم کے سیکریٹری جنرل سید وسیم حیدر، ضلعی کابینہ کے اراکین  سیکریٹری تعلیم مجاہد حسین  میر ، سیکریٹری عزاداری سیل سید حسنین مہدی، یاور عباس، حسن وقار اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے، اجلاس میں علامہ مبارک موسوی نے مقامی عہدہداران سے تنظیمی وسیاسی صورت حال پر بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کو ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں یونٹس کی تشکیل اور کارکنان کو فعال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ایم ڈبلیوایم صوبہ پنجاب کے سیکریٹری سیاسیات حسن کاظمی نے شرکاء کو   آئندہ الیکشن 2018کے حوالے سے تنظیمی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree