روہنگیا کے مسلمانوں کا ساتھ دینا اور ان کے حقوق کے لئے آواز اُٹھانا مسلم امہ پر فرض ہے،علامہ مبارک موسوی

06 ستمبر 2017

وحدت نیوز (لاہور) میانمار حکومت کیخلاف او آئی سی کیساتھ ساتھ مسلم ممالک بھی انفرادی طور پر سخت درعمل دکھائیں،روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے،روہنگیا کے مسلمانوں کا ساتھ دینا اور ان کے حقوق کے لئے آواز اُٹھانا مسلم امہ پر فرض ہے،ہمیں تعجب ہے وہ 39 یا 34 ملکی اسلامی افواج کہاں ہیں؟کیا برمی مسلمانوں کا دفاع اسلام اور امت مسلمہ کا دفاع نہیں،ایام حج میں خطبہ حج میں امام کعبہ کا برمی ،یمنی،فلسطینی،عراقی،شامی،افغانی،کشمیری،مسلمانوں پر ظلم کرنے والوں کیخلاف آواز نہ اُٹھانا افسوس ناک ہے،برما کی طرح یمن میں بھی بھوکے پیاسے بچوں خواتین کو وحشیانہ بمباری کیساتھ قتل عام جاری ہے،مسلم امہ روز محشر سے ڈریں اور بغیر کسی مصلحت پسندی کے ہر ظالم خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو کیخلاف اور ہر مظلوم خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو کی حمایت میں آواز بلند کرکے اپنا ایمانی و شرعی فریضہ ادا کریں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم انشااللہ جمعتہ المبارک کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح پنجاب کے تمام اضلاع میں مظلوم برمی و یمنی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھر پور مظاہرے کرینگے،ہرمظلوم کی بلاتفریق مذہب و ملت حمایت اور ہرظالم سے نفرت و اظہار بیزاری ہمارے ایمان کا حصہ ہے،انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے دن مظلومین جہاں کی حمایت کے لئے گھروں سے نکلیں اور اپنا دینی و شرعی فریضے کو ادا کریں،اجلاس میں لاہور کے ضلعی و صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی،اجلاس میں شہدائے برما ،یمن،فلسطین،کشمیر ،عراق ،شام کے درجات کی بلندی اور مظلومین جہاں کی فتح نصرت کے لئے خصوصی دعاکی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree