وحدت نیوز(لاہور) کرپشن کیخلاف بے رحمانہ احتساب کے بغیر ملک و قوم پر مسلط مافیا سے نجات ممکن نہیں،سپریم کورٹ نے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے،کرپٹ مافیا کے نشان عبرت بننے تک جدو جہد جاری رکھیں گے،تکبر رعونت کے ذریعے مسلط شاہانہ نظام کا زمین بوس ہونا غریب عوام کی دعاوں کا نتیجہ ہے،سانحہ ماڈل ٹاوُن کے مجرموں کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،ان ظالم مافیا کیخلاف عوام کو بیدار ہونا ہوگا،عدلیہ نے تاریخی فیصلہ کر کے ثابت کر دیا کہ اب قانون سے زیادہ کوئی بھی طاقت ور نہیں،ہمارے سینکٹروں شہداء کے لہو پنجاب حکومت پر قرض ہے،نواز شریف کے اتحادی ملک دشمنوں کے آلہ کار ہیں،وہ آل شریف کی بادشاہت بچانے اور اپنے سیاہ کرتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے نواز شریف کیساتھ ہیں،ان سب کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں رب العزت کی بارگاہ میں شکر ادا کرنا چاہیئے کہ محب وطن عوام کی جدوجہد سے آج اللہ نے ظالموں سے ملک وقوم کو نجات دلایا،اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز میں حقیقی محب وطن اور عوام دوست حکمرانوں کا راج ہوگا،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی،علامہ ملازم حسین نقوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،سید حسن کاظمی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔