وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کا وفد سید صفدر حسین رضوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد اور سید حسنین شیرازی چیرمین عزاداری کونسل فیصل آباد ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل آباد کی قیادت میں پریس باٹیرن چرچ ریلوے روڈ میں کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیک کاٹنے کی تقریب میں شریک ہوا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما سید حسنین شیرازی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔