ظلم و تشدد کے ساتھ کسانوں کی آواز دبانے کی کوشش آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہے ،علامہ مبارک موسوی

29 ستمبر 2016

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میںموجودہ ملکی صورت حال اور محرم الحرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی،اجلاس میں کسانوں پر تشدد اور گرفتاری کی شدید مذمت کی،اور حکومتی اس عمل کو مکمل غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے علامہ مبارک موسوی کا نے کہا کہ ظلم و تشدد کے ساتھ لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہے لھذا مجلس وحدت مسلمین اس غیر جمہوری عمل کی بھر پور مذمت کرتی ہے،مجلس وحدت مسلمین کسانوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے،حکومت کسانوں کے مطالبات پر عمل کرتے ہوئے گرفتار کسانوں کو فوری رہا کرے،علامہ مبارک موسوی نے محرمالحرام میں درپیش مسائل اور انتظامیہ سے رابطے کے لئے عزاداری سیل کے قیام کا بھی اعلان کیا ،سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی کو عزاداری سیل پنجاب کا مسئول اور سیکرٹری راوابط رائے ناصر علی کو معاون مقرر کیا ،اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے کہا کہ عزاداری سید شہداء ہماری شہ رگ حیات ہے،اور یہ ہمارا آئینی و قانونی حق بھی ہے کہ ہم بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے عبادات بجا لائیں،انشااللہ ہم انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرینگے،اور کسی بھی جگہ عزاداری پر قد غن کے لئے بے جا مداخلت پر خاموش بھی نہیں رہیں گے،نواسہ رسولﷺ کا احترام تمام مسلم امہ کے ایمان کا حصہ اور مرکزی وحدت ہے،اس ماہ مبارک میں اتحاد بین المسلمین کے لئے عملی اقدامات کرکے ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree