وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس وحدت ھاؤس پنجاب لاھور میں منعقد ھوا جس میں مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ سید مبارک علی موسوی کو أئندہ تین سال کے لئیے صوبائی سیکرٹری منتخب کر لیا گیا اجلاس میں صوبہ کے تمام اضلاع کے نمائندگان صوبائی کابینہ اور نامزد اراکین نے شرکت کی ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نمائندہ شوریٰ عالی علامہ عبد الخالق اسدی نمائندہ مرکزی کابینہ سید اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید محمد مہدی عابدی نے ادا کئے اجلاس میں رکن شوریٰ عالی علامہ عبد الخالق اسدی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف وفاداری لیا ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی کابینہ تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل نے نو منتخب سیکرٹری جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ھے اور امید ظاھر کی ھے کہ علامہ مبارک موسوی تنظیم سازی، افراد سازی اور تربیتی نظام پر بھر پور توجہ دیں گے اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور عزاداری کے تحفظ کی تحریک کو تقویت پہنچائیں گے ۔
یاد رھے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے نجی مصروفیات کے باعث اپنی ذمہ داری سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سید مسرت کاظمی نے تین ماہ کے لیئے قائم مقام سیکریٹری جنرل کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔