پنجاب حکومت ایم ڈبلیوایم کوعوام کے حق میں آواز اٹھانےپرانتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،اسد نقوی

04 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی عملدار ی مکمل طور نا کام ہو چکی ہے عوام قیام پاکستان کے بعد پھر سے ایک دفعہ وطن عزیز کو سیاسی فرعونوں،معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں سے آزاد کرانے کے لئے صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں غریب عوام کی جانب سے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر سٹیٹسکو کے پیداوار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ایک طرف نام نہاد حکمرانوں لوٹ مار کابازار گرم کر رکھا ہے تو دوسری طرف اپنے حق کے لئے احتجاج کرنے والوں کو پابند سلاسل اور تشدد کیا جا رہا ہے ، پاکستان کے مظلوم عوام کے لئے آواز اُٹھانے کے جرم میں ہمیں یعنی مجلس وحدت مسلمین کو پنجاب بھر میں حکومتی انتقامی کاروائیوں کا سامنا ہے پنجاب میں امن عامہ کے مخدوش صورت حال کے باوجود ہمارے رہنماوُں اورمراکز سے سکیورٹی واپس لے لی ہے ایک طرف پاکستان کے مسلمہ دہشتگردوں کو درجنوں کے حساب سے سکیورٹ گارڈز اور پولیس کی سکواڈ فراہم کی جا رہی ہیں اور دوسری طرف پاکستان کی محب وطن قوت ملت جعفریہ جو کہ پاکستان کے لئے ہزاروں جوانوں کی قربانیاں دے چکی ہے کے رہنماوں اور مراکز میں فراہم کردہ سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے حکومت کا یہ انداز حکمرانی ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں  کو حکومت کی سر پرستی حاصل ہے  عوام کی جان مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے ہم آج واضح یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے کسی بھی رہنما یا صوبائی سکرٹریٹ میں کسی بھی قسم کے دہشت گردی اور اس سے ہونے والے نقصان کا ذمہ دار پنجاب حکومت اور لاہور انتظامیہ ہو گی۔

 

انہوں نے کہا کہ محرالحرام کی آمد آمد ہے پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے مذہبی رسومات کی انجام دہی کے دوران کبھی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا ہمیں محسوس ہوتاہے کہ حکومت پنجاب اور پنجاب بیوروکریسی ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلء اقدامات کا آغاز کر چکی ہیصوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی جس کو بلا سیاسی و مذہبی تعصب کے  فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے تشکیل دیا جاتا ہے میں اہل تشیع کی نمائندگی بریلوی اور دیوبندی مکاتب فکر کے مقابلے میں آدھی کر دی گئی ہے حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں بریلوی سنی بھائیوں کے بعد اہل تشیع کی آبادی کسی بھی دوسرے مکتب فکر سے زیادہ ہے حکومت کے اس رویہ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیںاور اس کو پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیخلاف گہری سازش سے تعبیر کرتے ہیں اسی طرح ضلعی مساجد کمیٹی میں بھی اہل تشیع کی تعداد کو دیوبندی مکتب فکرکے مقابلے میں نصف کردیا گیا ہے جو کہ ملت تشیع پاکستان کے لئے ہرگس قابل قبول نہ ہوگا۔

 

آخر میں ہم یہ واضح اعلان کرتے ہیں کہ انقلاب مارچ میں شامل اتحادی جماعتوں کے زیر اہتمام لاہور اور فیصل آباد کے عوامی اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی اور مطالبات کی منظوری تک اتحادی جماعتوں کیساتھ میدان میں موجود رہینگے  اور انشااللہ12 اکتوبر فٰیصل آباد کا اجتماع فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوگا۔اس موقع پر علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ حسن ہمدانی،شیخ عمران علی،سید حسین زیدی اور سید حسن کاظمی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree