سرگودھا،پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیاں جاری،ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ عقیل خان سی ٹی ڈی کے ہاتھوں بلاجوازگرفتار

17 جولائی 2016

وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس ایران کے سیکریٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان کو پنجاب حکومت کی انتقامی سیاسی پالیسی کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں تبلیغ دین کے لئے ایران سے پاکستان آنے والے ایم ڈبلیوایم  شعبہ مشہد مقدس ایران کے سیکریٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان کو ان کے آبائی علاقے سرگودھا سے ساہیوال جاتے ہوئے راستے میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بلاجوازگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں گذشتہ ماہ مشہد سے لاہور ایئرپورٹ اترنے والی ایک سرگودھا کی ہی رہائشی خاتون طالبہ سیدہ مسرت بانوجو کہ گذشتہ اٹھارہ برس سے ایران میں زیر تعلیم ہیں کو بھی ایف آئی اے نے گرفتار کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا اور ان پر دہشت گردوں کی معاونت کا جھوٹا الزام لگایا تھا، جنہیں ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں کی مداخلت کے بعد رہا کردیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree