وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے فیصل آباد میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں دورہ کیا اور نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ احسان علی جعفری سیمیت فیصل آباد کے عمائدین ، بانیانِ مجالس سے ملاقات کی اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری کا پیغام پہنچایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور با لخصوص چنیوٹ انتظامیہ کا متعصبانہ رویہ قابل مزمت ہے ۔ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر چنیوٹ کے متعصب DPOنے مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے عمائدین پر بھوک ہڑتال کیمپ لگانے پر دھشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بناکر ملک و عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب حکومتی مظالم نا انصافیوں اور متعصبانہ رویوں کے خلاف پوری قوم کو نکلنا ہو گا ۔ انہوں نے تمام طبقات سول سوسائٹی ، ہیومن رائٹس سمیت تمام انسانیت کے علمبردار وں کو دعوت دی ہے کہ مظلومین کی آواز سے ہم آواز ہو کر اپنی اجتماعی ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔