افکار شہید عارف حسین الحسینی کو دنیا کی کوئی طاقت ہم سے چھین نہیں سکتے،علامہ محمد اقبال کامرانی

06 اگست 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی  ستائیسویں یوم شہادت پر دعائیہ تقریب کا انعقاد،مرکزی اجتماع 9اگست کو اسلام آباد میں ہوگا،برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید باکردار، شجاع، باہمت شخصیت کے حامل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے،پاکستان کی سرزمین پر امریکہ اور استعماری قوتوں کیخلاف اور اتحاد امت کے لئے عملی جدو جہد کے سبب دشمن نے اس عظیم شخصیت شہید کیا،لیکن دشمن اپنے ناپاک عزائم کے تکمیل میں ناکام رہے آج شہید حسینی کے لاکھوں فرزندان ان کے افکار کو زندہ کیے ہوئے عملی میدان میں ملک و ملت کی ترقی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دن رات جدو جہد کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت،انتہاپسندی اور دہشت گردی پھیلانے والے دراصل ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہو گا ،مصلحت پسندی کے شکار حکمرانوں کے ہوتے ہوئے اس عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا،قوم کے پاس اس دہشت گردی کے ناسور سے مکمل نجات کے سوا کوئی راستہ نہیں،انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں ہم نے اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر نہ کی اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کیخلاف کاروائی میں مصلحتوں کا شکار رہا تو اس کا انجام خوفناک ہوگا،تقریب سے استاد اسدی،سید اسد عباس نقوی ،رانا ماجد علی،و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree