ہر گھر تک پیغام وحدت پہنچانا ، ناصر ملت کا حکم اور ہمارا اخلاقی و شرعی وظیفہ ہے، ملک اقرار حسین

01 جولائی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ روابط کی سنٹرل باڈی کا اجلاس مرکزی وحدت سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرارحسین نے کی۔ اس اجلاس میں سندھ، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور بلوچستان سے صوبائی سیکرٹری روابط شفقت حسین، عبدالحق جمالی، سید وقاربخار ی ، مولانا حمید نقوی اور معاون سیکرٹری رابطہ سید ممتاز نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت پہ اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ناصر ملت کی ہدایات کے مطابق شعبہ روابط اپنی فعالیت کو تمام صوبہ جات میں تیز تر کرے گا۔ اس اجلاس میں آئندہ سہہ ماہی کے لئے شعبہ روابط کا پروگرام تشکیل پایا۔ شعبہ روابط آئندہ سہ ماہی میں تمام صوبوں میں تنظیمی رابطہ مہم کو تیز تر کرے گا نیز تمام صوبہ جات میں شعبہ روابط کی صوبائی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس میں مرکزی اور صوبائی ذمہ داران شرکت کریں گے۔ شعبہ روا بط ملک بھرمیں سیکریٹری روابط کی تعیناتی کو یقینی بنائے گا۔ نیز یہ بھی طے ہوا کہ مقامی طور پہ اپنی مدد آپ کے شعبہ روابط مختلف جگہوں پہ افطار کا اہتمام بھی کرے گا جس میں مومنین کو مجلس وحدت کے منشور اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree