وحدت نیوز (لاہور) ہائی کورٹ نے وفاقی وصوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے روک دیا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کی جانب سے رٹ پٹیشن پرہائی کورٹ نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک پر امن سیاسی مذہبی جماعت ہے،ان کے کارکنان کو ہر طرح کی سیاسی ،مذہبی آزادی حاصل ہے،لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن کے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چینوٹ،جھنگ،بھکر اور سرگودہا میں مجلس وحدت مسلمین کے پرامن اور محب وطن کارکنان کو صوبائی حکومت کے ایما پر ضلعی انتظامیہ انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی صوبائی وضلعی انتظامیہ مجلس وحدت مسلمین کو کالعدم یا کالعدم جماعتوں سے روابط کا عنوان لکھے گا تو اسے اب توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا،مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر قومی سیاسی جماعت ہے،ہم نے ہمیشہ ہر ظالم اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کی،اور کسی بھی جابر اور آمر کے سامنے جھکنے سے انکار کیا،ہمیں اسی جرم کی پاداش میں پابند سلاسل کیا جارہا ہے،ہم مسلم لیگ ن کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے،بلکہ پہلے سے مضبوط ارادوں کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل و لیگل ونگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکمرانوں کے ایسے مظالم کیخلاف قانونی،سیاسی،عدالتی اور عوامی محاذوں پر اپنے کارکنان اور مفادات کا دفاع جاری رکھیں گے،گلگت میں ہمارے صوبائی رہنما برادر عارف قنبری کی رہائی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔