پوری امت مسلمہ حماس و حزب اللہ کی مقاومت پر اعتماد رکھتی ہے،علامہ امین شہیدی

24 جولائی 2014

وحدت نیوز(کراچی) جمعتہ الوداع کو تاریخی یوم القدس منائیں گے،پاکستان کے غیور عوام ملک بھر میں نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور اپنی آواز بلند کریں گے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، حکومت غزہ پر جاری صیہونی بربریت پر بیان پر اکتفا نہ کرے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے جمعتہ الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے،ملک بھر میں 2345 مقامات پر آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے امام بارگاہ علی رضا (ع) میں یوم القدس کی مناسبت سے منعقدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ باقر زیدی، علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور جعفری، انجینئر رضا نقوی، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور کوئی مسلمان ملک بولنے کیلئے تیار نہیں، خاموشی اختیار کیے ہوئے ممالک میں اسرائیل نے اپنے ایجنٹوں کو بٹھایا ہوا ہے، جہان اسلام کے حکمران ڈرے ہوئے ہیں، ان کے منہ سے آواز تک نہیں نکلتی، فلسطین مسلمانوں کا دل ہے، مسلم حکمرانوں کی غفلت ہے کہ مٹھی بھر صہیونیوں نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے، ورنہ ان کی کیا مجال تھی۔ان کاکہنا تھا کہ ہم غزہ پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ جمعتہ الوداع کو پورے پاکستان میں یوم القدس کے طور پر منائیں گے، تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہے کہ وہ اس دن گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں کہ فلسطینی تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہتے ہونے کے باوجود اسرائیل کے ا?گے سر نہیں جھکایا بلکہ ہمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ہم ان قوتوں کو بھی سلام کرتے ہیں جو غزہ کے مسلمانوں کی اخلاقی، مالی سمیت ہر لحاظ سے مدد کر رہے ہیں۔

 

علامہ امین شہیدی کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں2345مقامات پر آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی،جمعتہ الوداع کو یوم القدس کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی جبکہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم القدس کے جلوسوں میں شریک ہوں۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یوم القدس کی مرکزی ریلی کراچی میں نکالی جائے گی جس میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت سمیت سندھ بھرسے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
 
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ ایک طر ف غاصب اسرائیل ہے جو غزہ کے مظلوم عوام پر گذشتہ سولہ روز سے دہشت گردی اور بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تو دوسری طرف اقوام متحدہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی سامراجی دہشتگرد قوتوں اور شیطان بزرگ امریکہ کی لونڈی بنی ہوئی ہے، انہوں نے گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے آنے والے اس بیان کی شدید مذمت کی کہ جس میں بان کی مون نے کہا تھا کہ غزہ میں ہونے والے قتل عام کی ذمہ داری اسلامی مزاحمتی تحریک حماس پر عائد ہوتی ہے جبکہ شاید بان کی مون یہ بات بھول گئے تھے کہ غزہ پر حملہ غاصب صیہونی اسرائیلی ریاست اور اس کی درندہ صفت افواج نے کیا ہے نہ حماس نے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس تو غزہ کا دفاع کرنے کے لئے اپنے بنیادی دفاعی حق کا استعمال کر رہی ہے۔پوری امت مسلمہ حماس و حزب اللہ کی مقاومت پر اعتماد رکھتی ہے۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل کی سرپرستی امریکہ کر رہاہے جو امریکی عوام کے لئے بھی شرمناک ہے، انہوں نے امریکہ سمیت یورپی ممالک کو تنبیہ کی کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں رکاوٹ نہ بنیں اور فلسطینیوں سے متعلق اپنا دوہرا معیار ترک کر دیں، اس موقع پر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی نجات اور غاصب اسرائیل کے شکنجے سے فلسطین کی مکمل ا?زادی تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔رہنماؤں نے تین سال قبل سر زمین بلوچستان پر کوئٹہ شہر میں یوم القدس کی ریلی میں شہید ہونے شہدائے یوم القدس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ شہدائے یوم القدس کے قتل میں ملوث اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے، انکاکہنا تھا کہ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل جان لیں کہ شہادتوں سے ہمیں فلسطینیوں کی حمایت اور قابلہ اول بیت المقدس کی ا?زادی کی جد وجہد سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ جمع? الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے اور سرکاری اداروں میں القدس کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔

 

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی میں شیعہ و سنی عوام کےقتل عام بالخصوص مکتب کی بنیاد پر شیعہ افراد کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد اپنی بربریت پر اتر آئے ہیں ، خواتین کو بھی اب ٹارگٹ کیا جانے لگا ہے، کراچی میں آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور اسرائیلی ایجنٹوں دہشت گردوں  کے خلاف آ پریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یوم القدس کی ریلیو ں کو سیکورٹی فراہم کی جائے، ملک بھر میں آزادی القدس کی ریلیوں میں شریک ہونے والے قافلوں سمیت ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ ملک دشمن اسرائیلی ایجنٹوں کے دہشت گردی سے ملک کی عوام کو محفوظ رکھا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree