پروفیسر شبیر حسین کا قتل فرقہ پرست ٹولے کی کارستانی ہے، علامہ محمد امین شہیدی

20 نومبر 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہید ی نے گجرات میں پروفیسر شبیر حسین اور ان کے ڈرائیور کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شرپسند اور فرقہ پرست ٹولے کو کنٹرول کرے جو ملک بھر میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے پر تلے ہوئے ہیں۔ پروفیسر شبیر حسین کا قتل دراصل علم کا قتل ہے، حکومت قاتلوں کا سراغ لگائے ورنہ پنجاب حکومت کو فرقہ پرستوں سے تعاون کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ہنگو اور کوہاٹ میں انہی شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز سمیت معصوم انسانوں کا قتل کیا اور دکانوں کو آگ لگائی، جس کے باعث کروڑوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فی الفور نوٹس نہ لیا تو ملک بھر میں ایسی آگ بھڑک اٹھے گی جسے بجھانا کسی کے بھی بس میں نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہ اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام وطن عزیز کو فرقہ پرستی کی آگ سے نکالنا چاہتے ہیں لیکن ایک مخصوص فرقہ پرست ٹولہ اس کوشش کو ہر ممکن طور پر ناکام بنانا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فی الفور اس صورتحال کا نوٹس لے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز یوم نوسہ رسول (ص ) منایا جائیگا اور امن دشمنوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree