وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری مستقل تنظیمی امور میں مصروفیات اور سفر کی ذیادتی کی وجہ سے ٹائفوائڈ کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ، مرکزی میڈیا سیل کے نمائندے کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنی تمام تر تنظیمی مصروفیات وسرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے ، اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں ۔ مرکزی میڈیا سیل تمام مومنین سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مکمل صیحت یابی کی دعا کی اپیل کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی تاسیس کے بعد سے مستقل سفر کی حالت میں ہیں ، تسلسل کے ساتھ تنظیمی پروگرامات اور دوروں کے سبب روز بروز ان کی طبعی اورجسمانی ساخت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، اور شوگر جیسے موضی مرض بھی مبتلا ہو چکے ہیں ۔