ناصر شیرازی سے لیاقت بلوچ کی ملاقات، ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

12 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( لاہور ) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان پولیٹکل سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مصر کی جمہوری حکومت کیخلاف امریکی اقدامات اور شام کی موجودہ صورتحال سمیت عالمی ایشوز پر بات چیت کی۔ اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم آفس آمد پر ناصر عباس شیرازی اور علامہ احمد اقبال رضوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree