مظلوموں کی حمایت اور شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ ہمارا ہےجسکے رائٹر شہید عارف حسینی ہیں،علامہ ناصرعباس جعفری

20 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عوام کو اپنے جبر سے ڈرا دیں تاکہ ان کے ناپاک عزائم کامیاب ہو جائیں پاکستان کی سر زمین پر پاکستان کی قوم کو مختلف طریقوں سے دہشتگردی ،مذہبی منافرت ،انتہا پسندی ،لسانیت کے ذریعہ خوف پھیلاکردہشتگردوں پالا جا رہا ہے ملک میں گرہوں اورلشکر بنائے گئے تاکہ ہمارے اس معاشرے کو کمزور کیا جائے ، 20کڑور عوام کا ملک کمزور کر دیا جائے، مظلوموں کی حمایت اور شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ ہمارا ہے،جس کے رائٹر قائد شہید عارف حسینی ہیں، ملک کو دہشت گردی سے نجات دینے کیلئے شیعہ و سنی مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،ملک کی سیاست بدل رہی ہے،عوام نے استحصال کرنے والی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ ڈیگر مقررین میں علامہ امین شہیدی ،ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ عالی کے چیئرمین مولانا شیخ حسن صلاح الدین، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنماءصاحبزادہ اظہر رضا قادری، آل پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی ،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی سمیت دیگر شیعہ و سنی رہنمابھی شامل تھے۔کانفرنس میں خانوادہ شہداءاور خواتین کی بہت بڑی تعداد سمیت ہزاروں شرکاءموجودتھے۔ کانفرنس کے آخر میں جشن عید غدیر و عید مباہلہ کی مناسبت سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ کانفرنس کا اختتام علامہ مرزا یوسف حسین نے دعائے وحدت کی تلاوت سے کیا۔

 

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل ہےے کہ سب سے پہلے فرعونی صہیونی دہشتگردی کے اس نظام کو قائد وحدت علامہ شہید عارف الحسینی نے توڑ ا اور عالمی استعماری قوتوں کو پاکستان میں شکست دی، آج ملک میں دہشتگردی کی اس فضا کو ناکام بنانے کیلئے افکار شہید عارف حسین الحسینی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اس ملک میں تکفیری قوتیں اس ملک کی جڑوں کو کمزور کر رہی ہیں، ملک کے بیش تر صوبے ان دہشتگرد تکفیریوں قوتوں کے اثر میں ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان،خیبر پختوخواہ، پنجاب، سندھ اور گلگت و بلستان میں کئی علاقے ان دہشتگردوں کے زیر اثر ہیں اور مسلسل شیعہ و سنی مسلمانوں کو نقصان پہچا رہے ہیں اور کفر کے فتوی ٰدیئے جا رہے ہیں اور ان کا ساتھ وہ لوگ دے رہے ہیں جوقیام پاکستان کے خلاف تھے اور اب اس ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر رہے ہیں۔ سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے اپے خطاب میں کہا کہ ضیاءاسٹبلشمنٹ کی باقیات ہی ہیں جو اس ملک میں میلاد ،جلوس عزائ، مساجد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جو وطن دشمن ،اسلام دشمن ہیں اور آج بھی ریاستی طاقتیں ان دہشتگردوں کی سر پرستی کر رہی ہیں جن کو امریکا اور سعودی عرب کی سرپرستی میں فنڈنگ کی جارہی ہے۔

 

شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں اپنے خصوصی خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور شیعہ و سنی مسلمانوں نے مل کر نواز حکومت اس اقدامات کی مذمت کی اور اپنی و حدت سے ریاستی دہشتگردی کو ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کو بھی ناکام بنا دیا تھا جبکہ ملک میں موجود آمر جنرل ضیاءکی با قیات نے اس کی مخالفت کی جو در اصل اس ملک سے غداری ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نہیں چاہتی کے اس ملک میں شیعہ و سنی ایک ہوں مگر یہ ان کی خام خیالی ہے، کیونکہ پاکستانی شیعہ و سنی عوام باشعور ہیں اور اپنے خلاف کسی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے امریکی، اسرائیلی اور سعودی ایماءپر پاکستان اس ملک کو دہشتگردوں کی آماج گاہ بنا دیا ہے ،پورے ملک میں شیعہ و سنی کا قتل عام اسی شیطانی سیاست کی کارستانی ہے اور اس سیاست کو انہیں ظالم و جابر حکمرانوں نے آگے بڑھا یا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم اس وطن کے با و فا بیٹے ہیں اور اس ملک کی بقاءکیلئے خون کے آخری قطرے تک ان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف اپنے برادران اہلسنت کے ساتھ ملکر اپنی مشترکہ جدو جہد جاری رکھیں گے او ر اپنی اس شیعہ و سنی وحدت سے ایسے تمام ملک و اسلام دشمن حکمرانوں کے ایجنڈے کو ناکام بنا دیں گے اور ملک میں اپنی سیاسی جدو جہد جاری رکھیں گے،اپنی جمہوری جدو جہدکے ذریعہ اس ملک میں امن و خوشحالی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداءکے پاکیزہ خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور شیعہ و سنی اتحاد سے اسلام و پاکستان دشمن تکفیریوں کو انشاءاللہ شکست دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree