وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس نےوفد کے ہمراہ گلگت بلتستان کی ہر دل عزیز شخصیت امام جمعہ والجماعت جامع مسجد امامیہ گلگت حجتہ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی ، مرکزی قائدین نے علامہ راحت حسین الحسینی کو دفاع وطن کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جسے انہو ں نے قبول کر لیا ، آغا راحت حسین الحسینی نے مرکزی قائدین کو گلگت آمد پر خوش آمدید کہا اور مجلس وحدت کی قومی خدمات اورکاوشوں کو خوب سراہا ۔اس موقع پر مقامی عمائدین اور علماء کی بڑی تعداد بجی موجود تھی ۔