مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعائے عرفہ کے اجتماعات منعقد ہو نگے

14 اکتوبر 2013

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ۹ ذی الحج یوم عرفہ پر ملک کے مختلف شہروں میں اجتماعی دعائے عرفہ کے پروگرامات منعقد ہونگے ، لاہور میں مرکزی اجتماع وحدت روڈ بھیکے والا موڑ  میں منعقد ہو گا جس میں دعائے عرفہ کی تلاوت اور خطاب  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کریں گے ، کراچی میں جعفر طیار سوسائٹی میں دعائیہ اجتماع و مجلس شہادت حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام منعقد ہو گی ،اس کے علاوہ اسلام آباد ، گلگت ، بلتستان ، کوئٹہ اور ملک دیگر شہرو ں میں بھی اجتماعات منعقد ہو نگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree