مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا دہشتگردی کے خلاف الائنس آف پیٹریاٹ بنانے کا اعلان

08 نومبر 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے طالبان سے مذاکرات مستردکرتے ہوئے الائنس آف پیٹریاٹ بنانے کا اعلان کردیا،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزدہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور سینیٹر فیصل رضا عابدی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم طالبان سے مذاکرات کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے الائنس آف پیٹریاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور تمام محب وطن قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف اس پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں اور پاکستان کو دہشتگردوں سے آزاد کرائیں۔ ناصر عباس شیرازی اور صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے متاثر ہ ہیں لیکن حکومت نے بجائے متاثرین کا ساتھ دینے کے دہشتگردو ں کو ساتھ بٹھا رہی ہے۔ وہ قوتیں جو آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتیں، مساجد،ا مام بارگاہوں اور مزارات پر حملے کرکے ہزوروں شہداء کے قاتل ہیں، ان سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہونے چاہیے۔

 

رہنماؤں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا۔ حامد رضا کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے کہ باغیوں کے ساتھ کس آئین کے تحت مذاکرات کیے جارہے ہیں ہم سپریم کورٹ میں ان مذاکرات کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ایسے ہر عمل کی مذمت کرتے ہیں جو آئین پاکستان کے خلاف منافی ہو۔ رہنماؤں نے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے کی بھی مذمت کی اور سنی اتحاد کونسل کے مفتی محمد سعید رضوی نے اعلان کیا کہ دہشتگرد اور ریاست کے باغی کو شہید قرار دینا قرآن وسنت کے منافی ہے۔سینٹر فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ظلم کے نظام کو متعارف کرایا جارہا ہے اور قاتلوں کو شہید کا درجہ دینے اور جو شہید ہیں انہیں فراموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

فیصل رضا عابدی نے کہا کہ الائنس آف پیٹریاٹ غیر سیاسی اتحاد ہے جس کا مقصد ریاست پاکستان کا تحفظ ہے اور پاک فوج کے ہمراہ دہشتگردوں کے مقابلہ میں کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات آئین کے آرٹیکل دو سو چھ کی کھلی ورزی ہے۔رہنماؤں نے الیکشن کمیشن تحلیل کرکے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ وہ بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے اور دہشتگردوں کی سرپرست جماعتوں کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

 

 ناصر شیرازی نے کہا کہ جن لوگوں کے ہاتھ اسی ہزار شہداء کے خون سے رنگین ہیں اور جن کا موجودہ نیا سربراہ بھارت کی ایجنسی را کا ایجنٹ ہے ان سے مذاکرات شہداء کے خون سے غداری اور آئین پاکستان سے انحراف ہے۔رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ میں توسیع کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ کیوں کہ الیکشن کمیشن کے طرف سے دی جانیوالی تاریخ میں محرم الحرام آتا ہے اور ایسی صورت میں کوئی بھی ایام عزا کو چھوڑ کو سیاسی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا اور نہ ہی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتا ہے۔

 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کی دعوت پر آٹھ روزہ دورے پر گلگت گئے ہوئے تھے جہاں کے لوگوں کی حالت زار دیکھ کر انہیں بہت افسوس ہوا، گلگت بلتستان کے عوام تمام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو آئینی پانچواں صوبے بنایا جائے اور انہیں سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گلگت میں تمام نو گوایریاز ختم کرائے جائیں اور طالبان کی جانب سے چھنی گئی مساجد کو واپس کرایا جائے۔ حامد رضا نے کہا کہ وہ براستہ سڑک اسلام آباد آنا چاہتے تھے لیکن حکام نے انہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں آنے دیا۔ لٰہذا حکومت فوری طور پر دہشتگردوں کے زیراثر علاقوں کو آزاد کرائے۔انہوں نے کہا گلگت میں کئی مساجدتکفیریوں نے سنیوں سے چھین لی ہیں جن کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ایم پی اے محمد رضا، سنی اتحاد کونسل کے مفتی محمد سعید رضوی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree