ماہ رمضان الہٰیت، نبوت اور قرآن سے تمسک کا بہترین وسیلہ ہے، علامہ امین شہیدی

08 جولائی 2014

وحدت نیوز(لالہ موسیٰ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ خدا کی ربویت اور عقیدہ توحید پر کامل ایمان کا حصول اسلامی ایثار کے بغیر ناممکن ہے، نبی کریم ص کی سیر ت طیبہ گواہ ہے کہ ترویج اسلام کے لئے کبھی طاقت اور ظلم کا سہارہ نہیں لیا، عراق و شام کی صورتحال میں عالمی استعماری قوتیں پرنٹ فوٹ پر کھیل رہی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لالہ موسیٰ کی مرکزی امام بارگاہ میں رمضان المبارک کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرعلمائے کرام اور معززین سمیت مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان شہر اللہ ہے ، جسے خدا وند متعال نے اپنا مہینہ قرار دیا،  معصوم کا فرمان ہے کہ بد نصیب ہے وہ شخص جو ماہ رمضان میں گناہ گار رہ جائے، مکتب اہل بیت ع دعا و مناجات کے حوالے سے غنی ترین مکتب ہے، ہمارے تمام گناہوں اورلغزشوں کا علاج ہمارے پاس آئمہ کی دعائوں کی صورت میں موجود ہے ، ماہ رمضان میں حاصل فرصتیں روزہ دار کے جملہ گناہوں کو بخشوانے کے لئے کافی ہیں ، رمضان کریم  الہٰیت، نبوت اور قرآن سے تمسک کا بہترین وسیلہ ہے، قرآن مجید و فرقان حمید ہماری رہنما ئی کےلئے موجود ہے، جس سے بہترین استفادہ ماہ مبارک میں کیا جاسکتا ہے،انہوں نے مذید کہا کہ عالمی استعماری قوتیں سعودی سرمائے سے شام و عراق میں وحشت و بربریت کا بازار گرم کیئے ہوئے ہیں ، عراق میں بر سر پیکار تکفیری دہشت گرد نام نہاد اسلامی نظام حکومت کا نعرہ بلند کر کے امت مسلمہ کے درمیان نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں ، یہ دہشت گرد نہ ہی شیعہ ہی نہ ہی سنی بلکہ خارجی ہیں جن کی نظر میں نہ مساجد کا احترام ہے نہ ہی مزارات ومقدس مقامات کا ، انشاء اللہ جس طرح لبنان اور شام میں شکست ان کا مقدر بنی بلکل اسی طرح عراق میں بھی ذلت و رسوائی ان کا مقدر بنے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree