قومی اتحاد و وحدت کے لئے سفید کاغذ پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہیں، علامہ ناصرعباس جعفری

11 اگست 2014

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کےذیر اہتمام قومی امام بارگاہ استرزئی پایان میں یوم عزم امام حسین ع بمناسبت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ہمارےآئمہ (ع) معصوم اور حجت خدا ہیں۔ ان کے فرامین پر عمل پیرا ہو کر ہم عظمتوں کی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ وہ قطب عالم امکاں اور لسان اللہ ہیں۔ معصوم (ع) کا فرمان ہے کہ جس نے اپنے زمانے کو پہچانا وہ محفوظ ہو گیا، امن پا گیا۔ تو زمانے کے حوادث اورا پنے دشمن کی پہچان، دشمن سے نبردا ٓزما ہونے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ دشمن کے دوست اور ساتھی کی پہچان بھی ضروری ہے۔ دشمنی کی وجہ، مقصد و ہدف دشمن، دشمنی کا طریقہ کاراور اپنے رہبر کی پہچان یہ سب انتہائی ضروری اہداف ہیں۔ کروڑوں کا لشکر رہبر کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ سید حسن نصر اللہ نے سب سے پہلے دشمن کی پہچان کی اور طے کیا کہ اصلی دشمن اسرائیل ہے اور اس کے خلاف ڈٹ گئے۔

 

اسی طرح ہمارا دشمن عالمی استکبار امریکہ و اسرائیل اور عرب ممالک ہیں۔ ملک کے اندر ان کے آلہ کار موجود ہیں۔ ضیاء کے زمانےسے دشمنی کا آغاز ہوا۔ دشمن نے تکفیر کے فتووں کے ذریعہ ہمیں تنہا کرنے کی کوشش کی۔ تکفیریوں کو جعلی سنی بنا کر پیش کیا گیا۔ ایسے میں شہید قائد نے قوم کا پرچم اٹھایا اور قوم میں ایک نئی روح پھونکی۔ دشمن نے قوم کے لئے اندرونی رکاوٹیں کھڑی کیں۔ جن کا قائد شہیدنے حکمت و تدبیر اور جرات سے مقابلہ کیا، دشمن کو بری طرح شکست ہوئی، دشمن نے علامہ عارف حسین الحسینی کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا اور شہید کر دیا گیا۔ ہم شیعہ دشمن قوتوں کو معاف نہیں کریں گے ان کا تعاقب کیا جائے گا۔ امریکہ، اسرائیل، سعودی ممالک اور تکفیریت کے منحوس اتحاد نے ہم سے قائد کو چھینا، ہم شہید قائد کا انتقام لیں گے۔ جس کے لئے ہمیں قومی طور پر بھرپور انداز میں منظم ہونا ہوگا۔

 

ہم شہید قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی اتحاد و وحدت کے لئے سفید کاغذ پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہیں۔ شیعہ قوم کے اتحا د کے لئے ہمیں ہر طرح کی شرائط قبول ہیں۔ اہل سنت نے سانحہ عاشور کی مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا، ہم باغیرت قوم ہیں مشکل وقت میں اہل سنت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ان خواتین کا کیا قصور تھا جن کے منہ میں گولیاں ماری گئیں۔ ہم نے فوج اور تکفیر کے مابین موجود معاہدہ کو ختم کرا دیا ہے۔ فوج اب تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ نواز حکومت کو گرانا سعودی نفوذ کو کم کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree