عوام کی مجلس وحدت پر اعتماد کی وجہ مسلسل میدان میں حاضری ہے، یہی شہید ڈاکٹر کا خاصہ تھا،علامہ امین شہیدی

05 مارچ 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شھیدی نے سفیر انقلاب سیمینار میں شہیدڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ شہید کا جسم تو مر جاتا ہے لیکن اس کی روح کبھی نہیں مرتی۔ انہوں نے سیرت شہید کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیرت اور تاریخ کے فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سیرت ایسے اصول و ضوابط کا نام ہے کہ جو آئمہ اطہار علیھم السلام کی زندگیوں پر حاکم تھے۔ ہم ان اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی میں پیش آنے والے بحرانوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ان اصولوں میں استقامت، شجاعت، بصیرت اور معاشرے کو خدا سے پیوست کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی ان اصولوں پر مبنی تھی۔ جب عوام یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی لیڈر اپنی قوم سے پیچھے رہ گئے ہیں تو عوام مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ آج پاکستان میں عوام کا مجلس وحدت مسلمین پر اعتماد اسی وجہ سے ہے کہ قوم ایم ڈبلیو ایم کو تمام میدانوں میں حاضر دیکھتی ہے۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ قم کی ایک ذمہ داری یہ ہے کہ یہاں پر آئندہ آنے والے رہبروں کی تربیت کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree