علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کاعلامہ امین شہیدی سے ٹیلیفونک رابطہ،اظہار یکجہتی پر تشکر

20 جون 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے کینیڈاسے ٹیلیفونک رابطہ  کیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا علامہ امین شہید سے گفتگو کر تے ہو ئےکہنا تھاکہ تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی اور کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کی جانب سے ہو نے والے اظہار ہمدردی پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مکتب اہل بیت ع نے ہمارے ساتھ جو تعادن کیا وہ نا قابل فراموش ہے، اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف ہے اور ہر مظلوم کی حامی ہے، چاہے وہ ظالم شیعہ ہی کیوں نہ ہوں اور مظلوم کافر ، یہاں تو ہمارے کلمہ گو بہنوں اور بھائیوں پر ظلم و بربریت کا پہاڑ تو ڑا گیا، ریاستی ظلم و ستم کی ایسی داستان رقم کی گئی جس مثال پاکستان کی جمہوری تاریخ میں نہیں ملتی، مجلس وحدت پاکستان کی بقاءاور مظلوموں کی حمایت کے ہر محاز پر سب سے آگے موجود رہے گی، منہاج القرآن پر ریاستی حملے کے بعد مجلس وحدت کا رویہ اور کردار سیرت محمد و آل محمد ص اور تعلیمات اسلامی کا تقاضہ تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree