وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ممتاز عالم دین اور امام خمینی (رہ) ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ایوان صداقت اخبار میں ایم ڈبلیو ایم کے خلاف چھپنے والے قابل اعتراض مواد پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس پر علامہ افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایوان صداقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ ایسے مواد کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے اہل تشیع کی وحدت زیر سوال آتی ہو۔
یاد رہے کہ ایوان صداقت اخبار نے مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں حصہ لینے پر انتہائی قابل اعتراض مواد شائع کیا تھا۔ جس پر شیعہ قوم میں بے چینی پیدا ہونے لگی، اس پر علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ افتخار حسین نقوی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔