وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فرہنگ (تربیت،تبلیغ، تعلیم) علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی دس روزہ تبلیغی و تربیتی دورے پر کراچی پہنچے ہیں ، اس دوران وہ ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے زیر اہتمام وہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں تفسیر قرآن کے عنوان سے خطاب فرمارہے ہیں ، یہ سلسلہ دروس دس رمضان المبارک تک جاری رہے گا ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے زیر اہتمام مختلف یونٹس میں شب ہائے دعا اور تربیتی دروس سے بعنوان حقیقت قرآن و اہل بیت ؑ خطاب فرما رہے ہیں اوراس کے علاوہ ان کے مختلف اضلاع میں تبلیغی دورہ جات بھی جاری ہیں۔