عظمت ولایت کانفرنس پیروان ولایت کا حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، علامہ امین شہیدی

22 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان)پاکستان کو مسائلستان بنانے کے ذمہ دار ماضی و حال میں بر سر اقتدار سیاسی ومذہبی جماعتیں ہیں، کرپشن ، دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ نے اس ملک کی عوام اور معیشت کا گلا گھونٹ ڈالا ہے ، پاکستان کے عوام  موجودہ حکمرانوں نے ۵ ماہ میں ہی تنگ آچکے ہیں ، ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ ہے آنے والا حکمران پہلے سے زیادہ ظالم قرار پاتا ہے ،کراچی میں 27 اکتوبر کو منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس پیروان ولایت کا حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ،  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ٹنڈو محمد خان میں منعقدہ سیمینار بعنوان غدیر سے کربلا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،عظمت ولایت کانفرنس کراچی کی تشہیر ی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ اس سیمینار میں  صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، حیدرآباد ضلع کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد نسیمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پروگرام میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree