وحدت نیوز (لاہور) تحریک وحدت اسلامی کے تحت لاہور میں منعقدہ جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ آل سعود امت مسلمہ میں نفاق کا باعث بن رہے ہیں، یمن میں جمہوریت کے بقاءکی جنگ لڑنے والی سعودی حکومت خود داخلی بغاوت کا سامنا کررہی ہے،سعودی حکومت نے ظالمانہ طرز عمل اختیارکرتے ہوئے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو بلاجواز پابند سلاسل رکھا اور اب انہیں پھانسی چڑھانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ باقرالنمر کی پھانسی دراصل خودآل سعود کے اقتدار کیلئے پھندہ ثابت ہوگی، انہوں نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمات اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ آیت اللہ باقرالنمر کی بلاجواز گرفتاری ، ان پر ہونے والے سنگین مظالم اور پھانسی کے فیصلے کا نوٹس لیں ۔