عالم اسلام محسنہ اسلام حضرت خدیجتہ الکبریٰ کے احسانات کا مقروض ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

09 جولائی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) یوم رحلت ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ کے دل سوز موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسلام حضرت خدیجتہ الکبریٰ س اور حضرت ابوطالب ع کے احسانات کا صلہ تا قیامت نہیں چکا سکتا ،امراء اور سرمایہ دار اہل ایمان کے لئے سیرت حضرت خدیجتہ الکبریٰ نمونہ عمل ہے،ملیکتہ العرب اسلام کی  ترویج و تبلیغ کے لئےساری دولت لٹا کرخدا کے محبوب کی شریکہ حیات قرار پائیں ، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں ان کامذید کہنا تھا کہ  اوائل اسلام میں دین مبین کی نشرو اشاعت میں سارا سرمایہ جناب خدیجہ کا استعمال ہوا ،  نبی کریم ص کی ایمانداری ، صداقت ، شجاعت اور تقویٰ سے متاثر ہو کر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو نے والی حضرت خدیجتہ الکبریٰ نے اپنا مال و زر سب کچھ راہ اسلام اور راہ ایمان میں قربان کر دیا،  ناصرف یہ بلکہ کفار مکہ کے نرغے میں شیعب ابی طالب میں بھی آپ نے اہل بیت رسول کی بے انتہا خدمت کی ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ام المومنین اور  ملیکتہ العرب ہونے کہ باوجود حضرت خدیجتہ الکبریٰ نے اپنی تمام تر دولت و متا خدا کی راہ میں خرچ کر کے ایثار و فدا کاری کی اعلیٰ مثال قائم کی ،دور حاضر کے امراء اور سرمایہ دار اہل ایمان کے لئے سیرت حضرت خدیجتہ الکبریٰ نمونہ عمل ہے  ، حضرت خدیجتہ الکبریٰ نے ثابت کر دیا کہ مال و دولت خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے ختم نہیں ہو تا بلکہ خدا اس کے بدلے ایسا خزانہ عطا کر تا ہے جو تا قیامت زخیرہ ہے ، خداوند متعال نے جناب خدیجتہ الکبریٰ کی قربانیوں کا صلہ بھی ان کے شان کے مطابق دیا اور ان کی صاحبزادی جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نسل طاہرہ سے امامت و ولایت کے شجرہ طیبہ کا آغاز کیا جو آج بھی اپنےوجود با برکت سے  نظام کائنات کوفیض عطا کررہے ہیں ، لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کی فلاح کے لئے اپنی تمام دولت خرچ کر دینے والی خدیجہ اور ان کی اکلوتی دختر فاطمہ کی قبور مطہر جنت البقیع میں مسلمانوں کی غیرت و حمیت کو للکار رہی ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree