سپریم کورٹ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے اورگجرات پولیس کی حراست میں طفیل نقوی کے قتل کا نوٹس لے

07 نومبر 2014

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے اور گجرات میں زیر حراست بے گناہ شیعہ بزرگ ذاکراہل بیت ع طفیل حیدر نقوی کے ماورائے عدالت قتل کی شدید سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرہ ایمان ملائیت عالمی سطح پر پاکستان کے لئے بد نماداغ کی صورت اختیار کر گئی ہے، توہین قرآن، توہین رسالت اور توہین صحابہ کے نام پرماورائے آئین ، قانون اور شریعت قتل عام جاری ہے، حکومت اور اعلیٰ عدلیہ اس طرح کے افسوس ناک اور اندہوناک واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں ایک مسیحی جوڑے کو توہین قرآن پاک کےمبینہ  الزام میں بھٹی میں جھونک دینا کہاں کا انصاف ہے، ریاستی اداروں اور عدالتی نظام کی موجودگی میں مذہبی بھیڑیوں کا ایسا طرز عمل عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، اس واقعے میں دو نہیں بلکہ تین انسانوں کی جانیں درندگی کی بھینٹ چڑھائی گئیں ، اس سانحے میں قتل ہو نے والی خاتون حاملہ تھی اور زندہ جلائے جانے کے نتیجے میں اس کا بچہ بھی بت جرم و خطا مارا گیا۔

 

گجرات میں پولیس کی تحویل میں طفیل حیدر کو ظلم اوربربریت کیساتھ قتل نے ثابت کر دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر موجود  کالی بھیڑیں اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں یزیدیت مردہ باد کہنے کو توہین صحابہ  کہہ کر اس مظلوم سید کو قتل کیا گیا یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ رونما کیا گیا جس میں گجرات انتظامیہ ملوث ہیں دشمن عاشورا پر دہشت گردی پھیلانے میں ناکام ہو چکے تھے اور انہوں نے اپنے پلان بی کی تکمیل کے لئے اس ظلم و بریت کا سہارا لیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایا گیا جس میں گجرات پولیس کے تمام ذمہ داران ملوث ہیں اس کا مقصد ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا طے شدہ منصوبہ کے تحت اے ایس آئی نوید فراز کو اس کا ٹاسک دیا گیا اور یہ شخص پہلے بھی شدت پسندوں کے لئے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے اس کو یہ کہا گیا تھا کہ اس کو تفتیش کے دوران قتل کرنا ہے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ پنجاب حکومت  شدت پسندوں کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ہم اس المناک واقعے پر خاموش نہیں رہیں گے ان دہشت گردوں کو تھانوں میں پرٹوکول دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام عالم تک اس مظلومیت کی آواز کو پہنچائیں گے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات پاکستان میں شدت پسندوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی نسل کشی اور حکمرانوں کی خاموشی پردنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کو مراسلے بھی جاری کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree