سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سمیت پچاس سے زائدجماعتوں کا جمعہ کو اینٹی طالبان ڈے منانے کااعلان

27 فروری 2014

وحدت نیوز(لاہور) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام ملک عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اورطالبانائزیشن کے خلاف اور فوجی آپریشن کی حمایت میں 50سے زائداہل سنت وجماعت کی تنظیمات اور دیگر ہم خیال سیاسی ومذہبی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز اینٹی طالبان اے پی سی منعقدہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی ،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اورمسلم لیگ ق کے وفود نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

 

آل پاٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا پاکستان کے استحکام او ر سلامتی کے لئے محب وطن قوتوں کا یکجا ہو نا نا گزیر ہو چکا ہے ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، خدا کاشکر ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا طالبان کے خلاف موقف آج قومی آواز بن چکا ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا آج یہاں طالبان کے ظلم کے خلاف اکھٹا ہونا خوش آئند اقدام ہے، مجلس وحدت مسلمین سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر کل بروز جمعہ  ملک گیر اینٹی طالبان ڈے منائے گی، اس حوالے سے بعد نماز جمعہ احتجاج مظاہرےکیئے جائیں گےاور ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں محب وطن عوام دہشت گردوں سے نفرت اور شہداء سے اظہار عقیدت کریں گے۔

 

اس آل پارٹیز کانفرنس میں اہل سنت وجماعت جن میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلی تنظیم المدار س اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی ،تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے علامہ غلام محمد سیالوی ، سنی تحریک لاہور ڈویژن کے امیر مولانا مجاہد عبدالرسول قادری ، ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،خیرالامم فانڈیشن پاکستان کے سربراہ پیر سید کرامت علی حسین ،محمد ضیا الحق نقشبندی تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی نقشبندی ،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر مفتی محمد حسیب قادری ،جمعیت علما پاکستان سواداعظم کے امیر پیر سید محفوظ مشہدی ،محافظان ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی اور علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی ،انجمن اساتذہ پاکستان پنجاب کے صدر پروفیسر محمد احمد اعوان ،تحریک فدایان مصطفی کے امیر حافظ محمد اکبر جتوئی ،وکلا ونگ کے صدر کامران بھٹہ ایڈووکیٹ ،اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان کے صدر مفتی محمد کریم خان ،پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن ، مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے مولانا محمد نعیم عارف نوریدعوت حق کے امیر مولانا اصغرعلی نورانی ،تحریک فدایان ختم نبوت کے امیر پیر سید واجد علی شاہ ،مولانا محمد ارشد نعیمی فخرالعلوم علما کونسل ،عدنان رضا قادری اوردیگر اکابرین اہل سنت شامل تھیں ۔

 

جبکہ دیگر اہلسنت وجماعت کی تنظیموں جن میں مجلس علما نظامیہ ،بزم رسولیہ شیرازیہ ، انوار مدینہ نعت کونسل ، ،بزم نعیمیہ ،نگینہ ویلفیئر سوسائٹی ، تنظیم علما اہل سنت ،کونسل آف جرائد اہل سنت ، الفکر ٹرسٹ ،بزم لاثانی ،نیشنل مشائخ کونسل پاکستان ،پاکستان مشائخ کونسل ،نفاذ فقہ حنفیہ ، دفاع اسلام محاذ، بزم جامعہ اسلامیہ ،ادار المصطفی ،حقوق اہل سنت ،عالمی اہل سنت والجماعت ،عالمی تنظیم اہل سنت ،ختم نبوت انٹرنیشنل ،عالمی بزم لاثانی شامل ہیں ۔

 

صاحبزادہ حامد رضا نے اختتامی پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ  دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے دہشت گردوں کے اندورنی و بیرنی فنڈز کے تمام ذرائع ختم کیے جائیں ،پاکستان میں مداخلت کرنے والے اسلامی اور غیراسلامی ممالک سے دو ٹوک بات کی جائے اور انہیں پاکستا ن میں مداخلت ختم کرنے کے لیے قائل کریں ،طالبان اور امریکہ دونوں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو ماررہے ہیں اس لیے امریکہ اور طالبان سے نجات میں ہی قوم کی حیات ہے۔شام میں بشار الاسد حکومت کرنے کیلئے سعودی عرب کی ایماء پر پاکستانی فوج بھیجنے اور دہشت گردوں کی تربیت کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز میں سعودی اور امریکی مداخلت روکی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree