ریاست دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ، پاک فوج قیام امن میں اپنا کردار ادا کرے،علامہ اعجاز بہشتی

21 جنوری 2014

وحدت نیوز(فیض گنج) پاکستان ایٹمی مملکت ہو نے کے باوجود دہشت گردی کا شکار ہے ، نواز لیگ نے مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، حکمران دہشت گردوں پر نہیں عوام ہر بھروسہ کریں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجازحسین بہشتی نے فیض گنج پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی ، ضلعی رہنما آغا منور جعفری، کاظم چانگ اور سرور حسینی بھی موجود تھے۔


علامہ اعجاز بہشتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھی نواز لیگ کی حکومت نے دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں اور دہشتگردوں سے مزاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں جب پاکستان میں قانون عدالتیں اور افواج موجود ہیں تو دہشتگردوں سے مزاکرات کرنے کی کیا ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی فسادات نہیں ہیں اور شیعہ سنی بھائی ہیں چند دہشتگرد مساجد،امام بارگاہوں اور پاک افواج ،پولیس کو نشانہ بنارہے ہیں اور کراچی میں سرعام سی آئے ڈی افسر چودھری اسلم کو شہید کیا گیا اور دہشتگردوں نے اس کی زمیداری قبول کی اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت دہشتگردوں سے مزاکرات کرنے کے لئے تیار ہے جو پاکستان کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے اس نے مزید کہاکہ زائرین پر خودکش حملے کیئے جارہے ہیں دہشتگرد مان بھی رہے ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی بن کر بیٹھ گئی ہے ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی شہداء زائرین مستونگ کے ورثا کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں محسنوں کو فراموش نہیں کرتی ان کے مقدس خون کی تاسیر سے ملت تشیع بیداراور منظم ہے دوست اور دشمن کی شناخت رکھتے ہیں اور مشکلات کے گرداب سے نکلنا جانتے ہیں لیکن ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا ہم دہشتگردوں سے مزاکرات کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور زائرین پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر تے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree