رانا ثناء اللہ پنجاب میں دہشتگرد تکفیری ٹولے کے ناجائز باپ کا کردار ادا کر رہا ہے، علامہ حسن صلاح الدین

22 نومبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) نواسہ رسول (ص) امام حسین علیہ السلام کے شان میں گستاخی اور میلاد النبی (ص) اور جلوس ہائے عزاداری شہدائے کربلا (ع) پر پابندی لگانے کی سازش کے خلاف ملک بھر میں یوم عظمت نواسہ رسول (ص) منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن ملیر کے تحت کراچی کے علاقے حسین آباد ملیر میں جامع مسجد حسینی کے باہر بعد نماز جمعہ ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ جلاﺅ گھیراﺅ کرکے حکومتی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا اسلام پسند سنی شیعہ مسلمانوں کی نہیں بلکہ اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگردوں کی کارستانی ہے، جنہیں وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔


 
مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ راولپنڈی واقعہ کے اصل ذمہ دار تکفیری مولوی کی جانب سے امام حسین علیہ السلام کی شان میں گستاخی دراصل رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی اور توہین رسالت (ص) ہے، جسے فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنا دیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ پنجاب میں دہشت گرد تکفیری ٹولے کے ناجائز باپ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی واقعہ کے حوالے سے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے طور پردہشت گردوں کے سربراہ رانا ثنا اللہ کا نام سنی شیعہ محب وطن مسلمانوں کیلئے انتہائی تشویش کا باعث اور گھناﺅنا مذاق ہے۔ آخر میں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو فی الفور برطرف کیا جائے اور راولپنڈی واقعے میں تکفیری دہشت گرد ٹولے کی جانب سے جلائی گئی سنی شیعہ مسلمانوں کی املاک کا معاوضہ ادا کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree