دفاع وطن کنونشن میں بہترین سیکورٹی خدمات سرانجام دینے پر وحدت اسکاؤٹس کو خراج تحسین

08 ستمبر 2013

اسلام آباد ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور دیگر راہنماؤں نے دفاع وطن کنونشن میں سیکورٹی کی بہترین خدمات سر انجام دینے اور دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے مرد و خواتین کی رہنمائی کرنے پر وحدت سکاؤٹس کو شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت سکاؤٹس نے نہ صرف پنڈال بلکہ جلسہ گاہ کے داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر سیکورٹی کی جس کی وجہ سے کسی شدت پسند کو تخریبی کاروائی کا موقع نہیں مل سکا، بلا شبہ اسکاؤٹنگ کا یہ شعبہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئے سرمایہ افتخار ہے، واضح رہے کہ کنونشن سے ایک یوم قبل وحدت سکاؤٹس نے مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں ایک پریزنٹیشن پیش کی تھی جس میں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کو سلامی پیس کرنے کے بعد اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شرکا سے داد وصول کی تھی۔



اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، سیکرٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری، راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید سعید الحسن رضوی سمیت دیگر اکابرین بھی موجود تھے اور انہوں نے وحدت سکاؤٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بھرپور اعتمادکا اظہار کیا تھا۔ اس موقع پر وحدت اسکاؤٹس کے مرکزی مسؤل سید فضل عبا س نقوی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے شعبے کا ہر جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اوراہلیان پاکستان کی بلا امتیاز خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree