وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبودخیرالعمل فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نثارعلی فیضی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید بابر زیدی،صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود سہیل اکبرشیرازی،MWM کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برکت علی مطہری،مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی،ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی،فنانس سیکرٹری کونسلر کربلائی رجب علی،ڈویژنل سیکرٹری فلاح و بہبود غلام مہدی اور دیگر معززین نے بہشت زینب(س) ہزارہ قبرستان گنج شہداء کا دورہ کیا اور شہداء کی قبور کی فاتحہ خوانی کی ۔واضح رہے کہ خیر العمل فاونڈیشن پاکستان کا مرکزی وفد کوئٹہ کے دورے پر ہے اور کوئٹہ میں عوامی فلاح کے مختلف پروجیکٹس پر کام کے آغاز کے لئے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔