حکمرانوں کے مستعفی ہوئے بغیر گھر نہیں جائیں گے، ناصرشیرازی

20 اگست 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے وحدت ہاوس اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی ، قانونی اور جمہوری حق ہے، نواز لیگ نے پارلیمنٹ ہاوس کا اعتراف ماڈل ٹاون جیسامحاصرہ کر رکھا ہے، قاتل حکمرانوں کی برطرفی کے بغیر پارلیمنٹ ہاوس کا گھیراو ختم نہیں کیا جائے گا، حکومتی کمیٹیوں سے مذاکرات مطالبات  پہنچانے کے لئے ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹاون میں نامزد 21افراد میں سے کوئی شخص مذاکراتی کمیٹی میں قبول نہیں ، حتمی فیصلے کا اختیار اتحادی جماعتوں کے قائدین کو حاصل ہے۔

 

ان کامذید کہنا تھا کہ اعجاز الحق اور حیدر عباس رضوی پرسنل کپیسٹی میں مذاکرات کے لئے آئے تھے، خرم نواز گنڈاپور نے اتحادی جماعتوں کی عدم موجودگی میں مذاکرات سے انکار کیا، جسے ہم خوش آئند قرار دیتے ہیں ، جمہوریت جمہوریت کا رونا رونے والے غیر جمہوری اقدامات سے بعض نہیں آرہے، ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر پر نون لیگیوں کا حملہ پنجاب حکومت کی گلو کریسی کاواضح  ثبوت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree