وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعانِ اہل بیت (ع) بیدار ہیں اور ہر محاذ پر امریکہ اور تکفیریوں کی سازشوں کی ملک اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے دفتر میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ولی فقیہہ کے تابع ہیں اور ان کی اطاعت کرتے ہوئے پاکستان کو امریکی چنگل سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قم المقدسہ میں تعلیم کے حصول کے لئے آئے ہوئے طلاب کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن عزیز میں مظلوم پاکستانی قوم کی خدمت کریں۔
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے اپنی کابینہ کا بھی اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق حسن باقری (ڈپٹی سیکریٹری جنرل)، مولانا میثم ہمدانی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل)،مختار کلیم (سیکریٹری تعلیم و تربیت)، مولانا سجاد آہیر ( معاون سیکریٹری تعلیم و تربیت)، شبیر سعیدی (سیکریٹری سیاسیات)، محمد عادل علوی (تنظیم سازی)، ذوالفقار حیدری (اجتماعیات)، جان حیدری (میڈیا سیکریٹری) اور اسد عباس آہیر (قم آفس) کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔