بلوچستان میں 15بیگناہ مزدوروں کا قتل عام حکمرانوں ،جرنیلوں اور ججوں کا پاکستانیوں کو عید کا تحفہ ہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

06 اگست 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد ) بلوچستان کے ضلع بولان میں عیدمنانے جانے والے مزدوروں کا بہیمانہ قتل شرمناک فعل ہے ، اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ، ہماری سول اور ملٹری لیڈر شپ شتر مرغ کی مانند منہ زمین میں دے کہ یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان کا استحکام ، پاکستان کی اسا س ، پاکستان کا وجود ، یایہ لوگ خود ان سفاک دہشت گردوں سے محفوظ ہیں ۔اتنے خون خرابے کے بعد پاکستان کے تمام بااختیار اداروں کے ذمہ داروں کو ہوش میں آجانا چاہیئے ۔ پروکسی وار پروکسی وار کا راگ الاپنے والے بتائیں بلوچستان کے سہرا میں شہید ہو نے والے یہ بیگناہ مزدورکن ممالک کی پروکسی وار کے نتیجے میں مارے گئے ؟ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاؤس جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پو رے پاکستان میں کہیں بھی فرقہ واریت نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک منظم دہشت گردی ہے ، جس کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک سکیورٹی اسٹیٹ قرار دلوانا ہے ، کبھی یہ درندہ صفت دہشت گرد مذہب کے نام پر بیگناہوں کا قتل عام کر تے ہیں تو کبھی زبان کو بنیاد بنا کر سر تن سے جدا کیئے جاتے ہیں ، پاکستان میں درندگی کی وہ مثالیں قائم کی گئیں ہیں جن کی نظیر تاریخ بشریت میں کم ہی ملتی ہیں ، جس قدر بربر یت کا مظاہرہ یہ دہشت گرد کر رہے ہیں ہمارے ، فوجی اور سول ادارے انہیں اس قدر ہی چھوٹ فراہم کر ہے ہیں ۔ غریب عوام کے ٹیکس پر پلنے والی فوجی اور سول لیڈر شپ کا کام صرف ملک کی تباہی اوربربادی کا تماشہ دیکھنا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ٹاک شوز میں آکر پاکستان میں جاری دہشت گردی کو دو پڑوسی ممالک کی پروکسی وار کا ٹائٹل دینے والے اینکر پرسنزاور نام نہاد سیاسی رہنماء پاکستانی قوم کو بتائیں کہ بلوچستان کے سہرا میں شہید ہو نے والے یہ بیگناہ 15مزدورکن پڑوسی ممالک کی پروکسی وار کے نتیجے میں مارے گئے ؟دہشت گردوں کی شناخت کے باوجود ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کر نا انتہائی افسوسناک پہلو ہے ، ایسا محصوص ہو تا ہے کہ اس ملک کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹھیکے پہ دے دیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردوں کو بے نقاب کیا ہے ہم یہ کام دینی وظیفہ سمجھ کر انجام دیتے رہیں گے ، کیوں کے ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے دشمن ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree