امت مسلمہ عید سعید الفطرکی خوشیوں میں شہدائے راہ اسلام کو ہر گز فراموش نا کرے ،علامہ راجہ ناصرعباس

18 جولائی 2015

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الفطر کے پُرمسرت موقعہ پرمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کادن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ماہ صیام کی برکتوں پر امت مسلمہ کے لیے خصوصی انعام ہے ۔رمضان المبارک کے مہینہ میں دنیا کے مسلمان وحدت و اخوت کا فقید المثال مظاہرہ کرتے ہیں اور رب کائنات کے ہر حکم کی بجا آوری کی جاتی ہے۔ آج کے دن بھی ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم اپنے اس عمل میں استقامت کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے شب و روز کو اطاعت خداوندی،رواداری اور اتحاد و یگانگت میں بسر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خوشیوں کے اس موقعہ پرمادر وطن کے شہدا ء اور قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افراد کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔عید کے موقع پر خاندانوں ،ہمسایوں اور نادار گھرانوں کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھتے ہوئے ان کی ضروریات کو بھی پورا کرنے کی حتی الوسع کو شش کی جانی چاہیے۔

علامہ ناصر عباس نے بھارت کی طرف سے گولہ باری کے نتیجہ میں پانچ افراد کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کھلی جارحیت اور دخل اندازی قراد دیا ۔انہوں نے کہا کہ کوتلیہ چانکیہ کے پیروکارکی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔انڈیاکسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے افواج پاک داخلی معاملات سے نبر د آزما ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع کے لیے بھی پوری طرح سے چوکس اور تیار کھڑی ہے اور پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔جسم کے کسی بھی حصے کو نقصان پہنچے تکلیٖف سارے بدن کو ہوتی ہے۔ ہمیں اسی تکلیف کا ادراک کرنا ہے۔ پوری دنیا میں اس وقت امت مسلمہ کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔ برما، یمن، عراق، شام ،فلسطین،مقبوضہ کشمیر، سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رسول کریم ﷺ کے پیروکاروں کو وحشیانہ مظالم کا سامنا ہے۔ خوشی کے اس موقع پر ان افراد کی تکالیف کو فراموش نہ کیا جائے۔ عالم اسلام اپنی وحدت و اخوت سے عالم استکبار کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر سکتا ہے ۔روزعید کے اس مذہبی تہوارکو امت مسلمہ روزِ عہد کے طور پر منائے اور اس پیمان پر یکجا ہو ہم اسلام دشمن یہودی و نصرانی قوتوں کو اپنے اتحاد اور قوت ایمانی سے شکست دیں گے۔ہمیں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ سپر پاور کے زعم میں مبتلا ہم کسی ریاست کے احکامات کو دین اسلام کی سربلندی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree