اسلام آباد:علامہ راجہ ناصر عباس کی جلوس اربعین میں شرکت، کل راجہ بازار میں جلوس کی قیادت کریں گے

23 دسمبر 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری راجہ بازار راولپنڈی سے نکالے جانیوالے چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے ، یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ، پریس ریلیز کے مطابق علامہ ناصرعباس جعفری نے چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے سوموار کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے نکالے گئے جلوس عزا میں شرکت کی اور مختلف ماتمی انجمنوں کے کیمپوں میں جا کر بانیان مجالس ، جلوس ہائے عزا کےمنتظمین اور عزاداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ راجہ بازار راولپنڈی کے جلوس عزا میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم  کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی ، پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری ،اسلام آباد کے راہنما علامہ محمد حسین مبلغی ، علامہ فخر عباس علوی ، علامہ علی شیر انصاری ، مولانا چوہدری ضیغم عباس اور مولانا عابد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر عزادار ی پہلے واجب تھی تو موجودہ حالات کے تناظر میں راولپنڈی میں چہلم امام حسین کے جلوس میں شامل ہونا اوجب ہے ،  انشاء اللہ یہ جلوس اپنے مقررہ وقت پر ہی نکلے گا اور اپنے مقررہ روٹ سے ہی گزر کر اپنی منزل پر پہنچے گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree