ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کردارسازی کونسل کے تحت اگلا اسٹڈی سرکل 19 مارچ بروز اتوار ملک بھرمیں منعقد ہوگا

17 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کردارسازی کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں الحمدللہ مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ جاری وساری ہے ۔ہر ماہ کی پہلی اور تیسری اتوار کو پورے پاکستان میں یہ نشست منعقد ہورہی ہے ،مجلس وحدت مسلمین کے مخلص کارکنوں کی خصوصی کاوشیں اسٹڈی سرکل پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

ملک بھرمجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ابھی تک 5  اسٹڈی سرکل منعقد ہوچکے ہیں ??آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای کی شہرہ آفاق کتاب ’’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کا ‘‘ کا چھٹا اسٹڈی سرکل 19 مارچ 2023ء بروز اتوار کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردارسازی کونسل کے زیر اہتمام ملک بھرمنعقد ہو گا ۔ان شااللہ

?تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیے جائیں گے۔ان شاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree