یوم علی ؑ کے جلوسوں میں Sop's پر عمل کےباوجود عزاداروں کی پکڑ دھکڑ ریاستی اداروں کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال اور آئینی خلاف ورزی ہے،ناصرشیرازی

05 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے ملک میں اہل تشیع کے خلاف مقدمات کے اندراج اور بے جا گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادات پر پابندی کا ملک میں کوئی قانون سرے سے موجود نہیں ہے۔ہمارے نوجوانوں کی بلاجواز پکڑ دھکڑ ریاستی اداروں کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال اور آئینی خلاف ورزی ہے۔ہمارا تعلق اس قوم سے ہے جس نے کڑے سے کڑے حالات میں بھی آئین و قانون کی پاسداری کو مقدم رکھا ۔

ناصرشیرازی نے کہا کہ ملت تشیع نے عزاداری کے پروگراموں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی آخری دم تک کوشش کی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے جارحانہ اقدامات سے اسے سبوتاژ کیا ۔جہاں پر بھی باہمی تعاون کی بجائے زور زبردستی کی جاتی ہے وہاں پر ایس او پیز پر عمل کرانا مشکل ہو جاتا ہے۔کسی بھی ملک کے آزاد شہری اس طرح کے ریاستی جبر کو قطعاً برداشت نہیں کر سکتے۔ پر امن قوم ہونے کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ہمیں کسی تعصب یا انتقام کا نشانہ بنایا جائے۔اگر بند عمارات کے اندر مذہبی اجتماعات جاری ہیں اور اس سے کورونا وبا پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں تو پھر پرفضا مقامات میں عزاداری پر پابندی لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی عبادات پر قدغن لگانے کی ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔حکومت ہمیں دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش سے باز رہے۔مجلس وحدت مسلمین اس پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ باور کراتی ہے کہ ہم پورے ملک میں شیعان حیدر کرار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بکھر،شور کوٹ اور جھنگ میں شیعہ افراد کی گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور علاقائی انتظامیہ طاقت و اختیارات کے بے دریغ استعمال میں مصروف ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عزاداری کے علاوہ  مختلف مذہبی اجتماعات اور مصروف بازاروں میں ایس او پیز کی غیر معمولی خلاف ورزیاں نظر کیوں نہیں آتی۔

 انہوں نے کہا اس پولیس گردی کے خلاف آج 05مئی بروز بدھ سہ پہر دو بجے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں مرکزی قائدین کی طرف سے حکمرانوں کے متعصبانہ اقدامات اور  پولیس گردی کے خلاف موثر لائحہ عمل کا اعلان ہوگا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree