وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار، مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ والدہ کا انتقال شریف خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔