قوم راحیل شریف اور 39 ملکی فوجی اتحاد سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ کرتی ہے،علامہ مقصودڈومکی

12 اگست 2019

وحدت نیوز(جیکب آباد) نماز عید الاضحی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رھبر ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے آپ نے شرک بت پرستی اور معاشرے کی جاھلانہ رسومات کے خلاف قیام کیا اور پرچم توحید کو سر بلند کیا۔

 انہوں نےکہا کہ خانہ کعبہ کو ابراہیم جیسے پاکیزہ کردار متولی اور خادم کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ نام نہاد خادم کعبہ نمرودی کردار کا حامل ہے یہی سبب ہے کہ آج کشمیر اور فلسطین جل رہا ہے جبکہ خائن حرم ان مظلوموں کے حق میں ایک جملہ تک نہیں کہتے۔ کاش امام کعبہ خطبہ حج میں ان مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق ایک دعا ہی کر دیتے۔ برائت از مشرکین کے حکم قرآنی سے بغاوت کرکے آل سعود نے سامراج اور شیطان بزرگ کی خدمت کی ہے۔ قوم راحیل شریف اور 39 ملکی فوجی اتحاد سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نےکہا کہ آئین و قانون سے ماوراء جوانوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔ ملت جعفریہ کو وطن سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ نئے پاکستان کے دعویداروں کو ماورائے آئین اقدامات کو روکنا ہوگا۔ ملت جعفریہ وطن کی سالمیت سربلندی اور تحفظ کی فرنٹ لائن ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree