ایم ڈبلیوایم کا سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور کے خلاف 6 مارچ بروز اتوار ملک گیر احتجاج کا اعلان

04 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نےپشاور میں سانحہ امامیہ مسجد کے خلاف دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بروز اتوارملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائی نے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان ایسی ریاست کے حصول کے لیے تھی جہاں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکراپنے عقائد کے مطابق آزادنہ زندگی بسر کر سکیں۔دوقومی نظریے کے تحت وجود میں آنے والی ایک خالص اسلامی ریاست کو مسلکی ریاست میں بدلنے کی بھرپورکوشش شروع سے جاری ہے۔ وہ قوتیں جو قیام پاکستان کی سخت مخالف تھیں  حصول وطن کے بعد ملک کی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر بن گئیں۔ارض پاک میں ان مذہبی جنونی قوتوں کو پروان چڑھایا گیا جنہوں نے تکفیریت کا پرچار کیا اور اخوت و وحدت کی فضا کو خراب کر کے مذہبی منافرت کی بنیاد رکھی۔مقتدر طاقتیں اگر اس فتنے کو دانستہ طور پر نظر انداز نہ کرتیں تو آج وطن عزیز کی یہ حالت نہ ہوتی۔مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہماری قوم کو اسی ہزار جنازے اٹھانے پڑے۔دہشت گردی کےخلاف مختلف ادوار میں آپریشن جاری رہے لیکن ان شرپسندوں کا مکمل خاتمہ نہ کیا جا سکا۔

انہوںنےکہا کہ اگر دہشت گردی کے اس شجر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جاتا تو آج نتائج مختلف ہوتے۔اس کے برعکس ان قوتوں کو سیاسی میدان فراہم کیا گیا جو دہشت گردی،شیعہ نسل کشی اور تکفیریت میں ملوث رہے۔آج ملک دشمن شر پسند طاقتیں سوشل میڈیا سمیت ہر میدان میں پوری آزادی کے ساتھ زہر اگل رہے ہیں جبکہ پرامن اور محب وطن شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔پشاور کا یہ سانحہ کبھی رونما نہ ہوتا اگر سیکورٹی کے انتظام موثر انداز میں کئے جاتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پشاور میں لواحقین سے تعزیت کے لیے جائیں ۔ لیکن شیعہ کمیونٹی کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کا اتحاد نہیں بلکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree