6ستمبر کو پاک فوج نے جرات و استقامت کا وہ باب رقم کیا جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

06 ستمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر کو پاک فوج نے جرات و استقامت کا وہ  باب رقم کیا جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس طاقت کے نشے میں چور عددی برتری رکھنے والی دشمن کی افواج کو ذلت آمیز پسپائی سے دوچار کر کے پاک فوج نے یہ ثابت کیا کہ وہ ناقابل تسخیر ہیں اور ان کے ایمان اور حب الوطنی کے جذبے کو دنیا کی کوئی قوت مات نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا عالم استکبار کا مقابلہ کرنے کےلیے آج بھی عالم اسلام کو اسی ولولے اور جرات کی ضرورت ہے۔ آج کا دن دشمنوں کے خلاف تجدید عہد کا دن ہے۔ہمیں مل کر یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاک فوج کی طرح پوری قوم ہر اس دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوگی جو ارض پاک کی جغرافیائی یا نظریاتی سرحدوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کمربستہ ہے۔ وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ان فکری دہشت گردوں کا بھی تعاقب جاری رکھنا ہو گا جو انتشار پیدا کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ مادر وطن کو صرف بیرونی یلغار سے خطرہ نہیں بلکہ وہ داخلی قوتیں بھی قومی امن و سلامتی کے لیے شدید نقصان دہ ہیں جومذہب کا لبادہ اوڑھ کر لا علم لوگوں کو دین کی اصل تعلیمات سے منحرف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وطن کا دفاع ملک میں بسنے والے ہر شخص پر واجب ہے۔ہمیں بیرونی دشمنوں دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں سے بھی چوکنا رہنے اور ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree