NA 48کے امیدوار علامہ اصغرعسکری کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشگرد مخالف محب وطن معتدل جماعتوں کو بر سر اقتدار آنا چاہیے

28 اپریل 2013

askari NA 48ورکرزمیٹنگ این اے 48اسلام آبادسے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدور علامہ اصغر عسکری نے اسلام آباد میں الیکشن مہم کے حوالے سے ورکز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس میں اب تک حلقے میں کی جانے والی رابطہ مہم اور الیکشن کمپین کے سلسلے میں باہمی تبادلہ خیال کیا گیا اس میٹنگ میں الیکشن مہم میں مزید تیزی لانے پر زور دیا گیا ۔اس میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع پنڈی اور اسلام آباد کے عہدہ داران بھی شریک تھے ۔(پریس ریلیز ڈاؤنلوڈ کریں)

میٹنگ میں الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف پہلو زیر بحث آئے علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ کراچی پشاور اور بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر دہشگردانہ حملوں نے ایک بار پھر اس بات کو تقویت دی ہے کہ ملک میں دہشگرد مخالف محب وطن معتدل جماعتوں کو بر سر اقتدار آنا چاہیےاور عوام ایسے ہی لوگوں کو ووٹ دیں انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کراچی گلگت بلتستان میں گذشتہ سالوں میں ملت جعفریہ پر شدید حملے ہوئے لیکن ان تمام حملوں میں ملوث افراد کیخلاف کوئی خاص موثر کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی انہوں نے کہا کہ شدت پسند انہ سوچ ملک میں کچھ نام نہاد سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو سیڑھی بناکر قبضہ کرنا چاہتے ہیں افسوس یہ ہے کہ ان سیاسی جماعتوں میں موجود دہشتگردوں کے مددگار وں کو پھر سے الیکشن کا ٹکٹ دیاگیا ہے اور الیکشن کمیشن بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا نہ کرسکا ۔
انہوں نے کہا ہمیں کرسی کا شوق نہیں ہم اس وقت ملک قوم اور اپنی ملت کو درپیش مسائل کے سبب میدان میں اترے ہیں ہم سیٹ جیتیں یا ہاریں یہ اہم نہیں ہے بلکہ ووٹ کی سمت کو درست کرنا اور سیاسی درست ڈائریکشن اہم ہے ،انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کا اپنی مستقل سیاسی شناخت کے کوشش ملکی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے 
انہوں نے مزید کہا کہ عوام ووٹ سوچ سمجھ کر دیں اس وقت ملک کو اس سوچ کی سخت ضرورت ہے جو ملک کو ان شدت پسندوں سے آزاد کراے بد امنی ملکی ترقی کی سب سے بڑی روکاوٹ ہے ملک میں جب امن ہوگا تو سب کچھ ہوگا بیرونی سرمایہ کاری ہوگی ،اندرونی طور پر بھی ایک جامع ترقیاتی منصوبہ بندی ہوگی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree